شوال المکرم کا چاند
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر سے متعلق نئی پیش گوئی۔
ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔ اس سلسلے میں چند معلومات چاند کی پیدائش اور رویت کے سائنسی اور فلکیاتی شواہد۔
ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پاکستان میں عید کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، تاہم سائنسی اندازوں کے مطابق اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
کیونکہ کہ 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش صبح 6:23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جو کہ سائنسی اصولوں کے مطابق رویت کیلئے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق عام طور رمضان المبارک کے غروب آفتاب کے وقت پر چاند کو دیکھنے کیلئے اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے، 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نہ صرف عام آنکھ سے نظر آنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے بلکہ اسے دوربین کے ذریعے دیکھنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹے یا کم ہو۔
مزید برآں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان مختلف شہروں میں الگ الگ ہوگا۔ جب چاند کی رویت ایک دن بعد ہوتی ہے تو اس کی عمر 50 گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے جسکے باعث وہ زیادہ روشن اور موٹا دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض افراد کو شبہ ہوتا ہے کہ چاند 2 دن کا نظر آ رہا ہے۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی۔
ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔
اس سلسلے میں متعلقہ ماہرین کے مطابق موجودہ سائنسی تخمینوں کی بنیاد پر اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے۔
سعودی عرب کا طریقہ کار دیگر ممالک سے مختلف ہے۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی چاند کی پیدائش کے بعد، چاہے وہ غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد ہی غروب ہو جائے، اسے "نظر آ جانے” کا اعلان کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کرنے والے ممالک، افغانستان اور بعض پاکستانی علاقوں میں بھی، قبل از وقت چاند نظر آنے کے دعوے کئے جاتے ہیں۔
شوال المکرم کا چاند
Comments are closed.