بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست

فوٹو : کرک انفو

اسلام آباد : بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دی، فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ہرایا اور تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارت کے احمدآباد میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا دیا جس میں سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز شامل تھے.

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیویز کے کام نہ آیا ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم ٹیم بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی.

ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52، ایشان کشن نے 25 پر 54 رنز بنائے جبکہ لوئر آرڈر میں 13 گیندوں پر 18 اور شیوم دوبے نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز آف کلر نظر آئے، اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 اور مچل سینٹنر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی کیوی بیٹر دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4، اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردیک پانڈیا، ورون چکرورتھی اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ لی.

Comments are closed.