ڈونلڈ ٹرمپ کا 9 ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ، ایران سے مزاکرات کی خواہش
فوٹو : فائل
اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 9 ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ، ایران سے مزاکرات کی خواہش، امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے 9 ایرانی بحری جہازوں کو ’تباہ اور غرق‘ کر دیا ہے۔
ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم نو ایرانی بحری جہازوں کو تباہ اور غرق کر چکے ہیں، ان میں کچھ بڑی اور اہم تھیں۔‘
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اب باقی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے اور ’جلد ہی وہ سمندر کی تہہ میں تیرتی ہوئی نظر آئیں گی۔‘ان کا مزید کہتا تھا کہ امریکہ ایران بحری ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر چکا ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نئے ایرانی رہنما سے بات چیت کرنے پر راضی ہوں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ردعمل کو توقع سے کم قرار دیا اور کہا کہ ہم نے سوچا تھا یہ دوگنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے، امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے.
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی ایران کو مزاکرات میں الجھا کر پوری منصوبہ بندی سے ایرانی قیادت کو ہدف بنایا اور اس سے قبل بار بار یہ بھی کہتے رہے کہ تہران کے ساتھ بات چیت میں کامیابی کے امکانات ہیں.
Comments are closed.