ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی
فوٹو : فائل
تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہوگئے ہیں سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیاہے۔
ایران پر اچانک حملے کے بعد اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔دوسری بر طانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ خامنہ ای کی لا ش ملی ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے لیکن خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اورسینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں دہشت گرد حکومت کے مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے، ان حملوں میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہوگئے، حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ شہید ہوگئے۔
حملوں کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کیا، جبکہ ایران نے خطے میں موجود امریکی ایئر بیسز کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کارروائیوں کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایرانی عوام کے لیے اپنا ملک واپس لینے کا واحد سب سے بڑا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے لیے انصاف ہے، اہداف کے حصول تک ایران پر شدید بمباری جاری رہے گی۔ خامنہ ای ہمارے انٹیلیجنس اور ٹریکنگ سسٹم کو مات نہیں دے سکتے تھے، ہمارے اور اسرائیل کے مشترکہ کھوج کے سامنے وہ اور اسکے ساتھی کچھ نہیں کرسکتے تھے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مملکت پزشکیان خیریت سے ہیں، سپریم لیڈر جنگ کی کمانڈ کررہے ہیں۔
امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں.
Comments are closed.