ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا آج سری لنکا کیخلاف مشن ایمپاسیبل،بڑے مارجن سے جیت درکار

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا آج سری لنکا کیخلاف مشن ایمپاسیبل،بڑے مارجن سے جیت درکار ہے، گزشتہ روز انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو ایک اور لائف لائن دے دی ہے.

پاکستانی کر کٹ ٹیم سپر ایٹ میں اپنا آخری میچ آج میزبان سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا۔ ہوم سائیڈ ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ سیمی فائنل کیلئے لائف لائن ملنے کے بعد پاکستان کو میچ لازمی لیکن بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے تین پوائنٹس جبکہ پاکستان کا ایک پوائنٹ ہے، پاکستان نے میچ جیتاتو اس کے بھی تین پوائنٹس ہوجائینگے، ایسے میں رن ریٹ پر بات جائے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کم 65 -70رنز سے ہرانا ہوگا۔

اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان کو مقررہ ہدف 12 سے 14اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔دوسری صورت میں پاکستان جیت کر بھی باہر اور نیوزی لینڈ لاسٹ فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گا۔

ماہرین کے مطابق ہفتے کو سری لنکا کے خلاف پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو اور اس نے 103 سے150 رنز تک بنائے تو اسے 63 رنز ، 151سے198 رنز بنائے تو 64 رنز ، 199 سے246رنز اسکور کئے تو65 رنز سے جیتنا ہوگا.

پاکستانی ٹیم نے پہلے بولرز کو آزمایا تو115 سے 123رنز کا ٹارگٹ12.4 اوور124 سے132 رنز کا ہدف12.5 اوورز133 سے142 رنز 13 ویں اوورز143 سے152رنز 13.1اوورز 153 سے163 رنز 13.2 اور 164سے175 رنز کا ٹارگٹ13.3 اوورز میں بنانا ہوگا.

پاکستان کی پلئینگ الیون میں آج تبدیلیوں کا امکان ہے، میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، کپتان سلمان علی آغا خود اب تک بیٹنگ میں نہ صرف ناکام رہے بلکہ ان کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

Comments are closed.