میڈیاٹاون ہاوسنگ سوسائٹی انتخابات، فاونڈر پینل کا کلین سویپ
اسلام آباد(زمینی حقائق ) میڈیا ٹاون کواپرئیٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں فاونڈرز پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔
سینئر صحافی رانا طاہر محمود آئندہ تین سال کیلئے صدر ، رانا قیصر سیکرٹری اور عرفان ملک خازن منتخب ہوگئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینئر صحافی رانا طاہر محمود 499ووٹ حاصل کیے۔
انکے مد مقابل ویلفیئر پینل اور افضل بٹ گروپ کے اعجاز چیمہ 233 ووٹ حاصل کر سکے، نائب صدر پر فاونڈرز پینل کے ملک طارق حسین نے سب سے زیادہ 532ووٹ لئے انکے مدمقابل فرزانہ شہریار نے 205اور میاں فرخ پرویز 41ووٹ لے سکے ۔
سیکرٹری کے عہدے پر رانا قیصر 478ووٹ کیساتھ کامیاب قرار پائے، مدمقابل علی رضا علوی 223اور طارق اقبال چوہدری 75ووٹ حاصل کر سکے ، فنانس سیکرٹری پر عرفان ملک 499ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے۔
عرفان کے مدمقابل امجد صدیق 221ووٹ لے سکے ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں پر حافظ اقبال 516، حافظ منظور508، نورالعین ہاشمی488ووٹوں کیساتھ کامیاب ہوئے۔
مد مقابل محمد اسلم خان 206، ظہورحسین شاہ 198، خرم شہزاد204عاطف مجید 52، عاصم افضل 43ووٹ لے سکے۔
Comments are closed.