وادی نیلم میں سیلاب، 31افراد جاں

مظفرآباد( ویب ڈیسک) آزادکشمیر میں وادی نیلم اور نصیر آباد میں طوفانی بارشیں،سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی سے31افراد جاں بحق ہو گیے۔

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث 22افراد جاں بحق اور7زخمی ہو ئے۔اس قدرتی آفت میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے اور ٹیلی مواصلات کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا ۔

مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کہوڑی اور ڈونگہ کس کے مقام پر جیپ اور وین گر نے کے واقعات میں اموات ہوئیں۔ پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

دھنی بمبیاں نصیرآباد کے مقام پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے 11پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔مختلف مقامات پرپھنسے ہوئے 52افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متاثرین کو خوراک،راشن اور میڈیکل کی سہولیات دی جارہی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موبائل آپریشن کنٹرول نیلم ویلی میں قائم کر دیاگیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پویس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق 22افراد لاپتہ 8زخمی 130مکانات 70دوکانات 3مساجد 8گرائٹ 1 ہائی ایس 10موٹرسائیکل 1پویس وین 6کیری ڈبے موٹر کاریں اور  سیکڑوں موشی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت میں شامل محمد عمران محمد سلمان محمد ہارون محمد عرفان محمد عمر ساکنہ فیصل آباد  محمد ایاز ابوبکر صدیق  جمال خان شھیب اسلم ساکنہ لاہور عمر فاروق اور ایک نامعلوم ساکنہ شیخوپورہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ مقامی افراد ظہور حسین ولد محمد حسین عبدالقیوم ولد بگو مشتاق ولد صمد رضیہ بی بی زوجہ شوکت بٹ مہرین ولد پرویز میر مسکین بٹ ولد شاہنواز  رانی بٹ ملکہ بٹ ولد شاہنواز شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں طارق زمان عبدالوحید ولد عبدالقیوم  شیخ حسن ولد شادی ژان شیخ بشارت ولد عبدالحمید زیشان ملک مواز ولد عبدالحمید ساکنہ بانڈی پولیس جوان ملک اصف شامل ہیں غیر مصدقہ  اطلاعات کے مطابق جاںبحق ہونےوالوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔

سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں شامل ہیں اور ہیلی کاپٹر کے زریعے پچاس سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کیا گیا۔


Comments are closed.