‏عمران خان سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتا، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی ‏عمران خان سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتا، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا بیان سامنے آگیا، ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو چیز اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھی اس پر یقین کیسے کر سکتا ہوں.

ڈاکٹر عاصم یوسف نے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ کل رات پونے10 بجے میں نے فون پر اسلام آباد میں 2 ڈاکٹرز سے بات کی، جو عمران خان کی آنکھ کا علاج کر رہے ہیں۔

میں نے اپنے کولیگ ڈاکٹر خرم اعظم مرزا،جو ایک ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، کو بھی فون کال میں شامل کیا۔اسلام آباد کے ڈاکٹرز نے تفصیلاً بتایا کہ وہ کب سے خان صاحب کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مجھے بتایا کہ خان صاحب کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے،انکی بینائی میں بھی بہتری آئی ہے۔

میرا دل تو چاہتا ہے کہ میں یقین سے کہہ پاتا کہ یہ ایسے ہی ہے لیکن افسوس ہے کہ میں نہ تو اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ ہی تردید۔

یہ اسلئے کہ میں نے نہ خان صاحب کو خود دیکھا ہے اور نہ ہی ان سے بات کی ہے، فیملی کے نامزد کردہ ڈاکٹر اس میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں تھے نہ میں تھا اس لئے فون کال پر رائے کی تصدیق ممکن ہے.

Comments are closed.