ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے سابق ورلڈ چمپین آسٹریلیا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے سابق ورلڈ چمپین آسٹریلیا کو شکست دے دی

فوٹو : سوشل میڈیا

کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے سابق ورلڈ چمپین آسٹریلیا کو شکست دے دی، زمبابوے کے دیئے گئے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوور بھی پورے کئے بغیر146 رنز پر آوٹ ہوگئی ، صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوئے ، تین صفر کی خفت کاشکار ہوئے۔

سری لنکا کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 170 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ نے زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔

 میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلے کھیلتے ہوئےزمبابوے نے پاور پلے میں 47 رنز بنائے تھے اور رن ریٹ کو برقرار رکھا تھا۔

https://

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کے مزربانی نے 4 اور بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جب کہ 3صفر پر آوٹ ہوئے۔

 دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا، اپنے پہلے میچ میں زمبابوے نے عمان کو اور آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.