بنگلادیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہو گا، آئی سی سی

آئی سی سی بھارتی بائیکاٹ پر تماشائی بنا رہا، پاکستان کے فیصلہ پر اصول یاد آگئے

فوٹو : سوشل میڈیا

دبئی : بنگلادیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہو گا، آئی سی سی کی طرف سے لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزاکرات کی تفصیلات جاری کر دیں.

آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائےگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرےگا، یاد رہے مزاکرات میں ان اقدامات کے بعد پاکستان کی طرف سے گرین سگنل دیا گیا.

گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔

فریقین کے مابین مذاکرات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رہا۔ ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔

مزاکرات کے دوران ہی آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کیا۔

پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کیخلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ آج پاکستان نے فیصلہ کیاکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائےگا۔

متذکرہ پیش رفت کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکی درخواست کی۔

بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی چیئرمین کا خاص شکریہ کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا، پاکستان سے درخواست ہےکہ وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلے۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا تھا، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا.

Comments are closed.