پاکستانی مافیا سسلین ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے، وزیراعظم
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانی مافیا بھی کہ سسلین مافیا کی طرح ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباوٴ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہاپاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا۔
ان بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔
Comments are closed.