آٹا، دال پر ٹیکس نہیں لگایا،قیمت بڑھنے کے ذمہ دار نہیں، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد( زمینی حقائق)چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہا آٹا، میدہ، سوجی، دال کسی کھانے کے آئٹم پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شبر زید ی نے واضح کیا کہ ہر وہ شخص جو 500 گز کے گھر کا مالک ہے, ریٹرن فائل کرنا ہوگا، ایک ہزارسی سی گاڑی کا مالک بھی ریٹرن فائل کرنے کا پابند ہوگا۔
شبرزیدی نے کہا آٹے اور میدہ پر کوئی ٹیکس نہیں لگایاگیا، اگر قیمت بڑھی ہے تو اس کا ذمہ دار ایف بی آر نہیں، سی این آئی سی کی ضرورت سیلز ٹیکس کے لئے ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا سی این آئی سی سے متعلق ابہام اور پروپیگنڈا کیاگیا، گزشتہ رات کراچی کے تاجروں سے شناختی کارڈ سے متعلق بات کی، لوگ شناختی کارڈ کی شرط کی آڑ میں اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
شبرزیدی نے کہاہماراکسی سطح پرکسی سیکوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم لانے کیلئے تیار ہیں، چھوٹا دکان دار کون ہے، اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا تاجروں سے تمام مذاکرات 2بنیادی چیزوں پر ہوئے، ایک ایس آر او1125 اور دوسرا شناختی کارڈ کا مسئلہ تھا، سیلز ٹیکس سے متعلق بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا تمام چیمبرزسے بات کی ہے، گاڑیوں پرٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کامسئلہ ہے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے 1125ارب سیلز ٹیکس نیٹ میں پیشرفت ہے۔
شبر زیدی نے کہا بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بینکوں سے متعلق ڈیٹا بیس موجود ہے۔
Comments are closed.