امریکہ ایران کو دھمکانے میں ناکامی پر مزاکرات کی ٹیبل پر آگیا، ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

امریکہ ایران کو دھمکانے میں ناکامی پر مزاکرات کی ٹیبل پر آگیا، ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : امریکہ ایران کو دھمکانے میں ناکامی پر مزاکرات کی ٹیبل پر آگیا، ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا،ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اہم سفارتی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ شیڈول طے پا گیا ہے اور جمعے کے روز استنبول میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔

ان مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے، جبکہ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچے تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اسٹیو وٹکوف جمعے کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔

ایران میں مزید ماہرین ہلاک ہوئےتوامریکہ زوردار حملہ کرسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور دیگر علاقائی ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جس سے اس ملاقات کی علاقائی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ احترام کا جواب احترام سے اور دھمکیوں کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران یورینیم افزودگی کے معاملے میں محدود لچک دکھانے پر آمادہ ہے، لیکن اس کے بدلے میں اس کی شرط ہے کہ امریکا اپنے جنگی جہاز اور دیگر فوجی اثاثے ایران کے قریبی علاقوں سے ہٹا لے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے ایک بڑا بحری بیڑا بھی اس خطے کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے، جو موجودہ کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اس تنازعے کو پرامن اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر معاملات طے نہ ہوئے تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں۔


ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کا شیڈول طے، استنبول میں جمعے کو فیصلہ کن ملاقات

Comments are closed.