پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیےسری لنکا روانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیےسری لنکا روانہ

فوٹو : اسکرین شاٹ

 لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیےسری لنکا روانہ ہوگئی ہے ٹیم  لاہور سے سری لنکا روانہ ہوئی ہے۔

 پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان شامل ہیں۔

روانہ ہونے والوں میں خواجہ نافع، محمد نواز، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

https://

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم حکومت کے فیصلے کے مطابق 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

Comments are closed.