کوہستان میں گاڑی کھائی میں جا گری،8افراد جاں بحق

داسو(زمینی حقائق)اپرکوہستان میں سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی جا گری، آٹھ افراد جا ں بحق ، دو زخمی ہو گئے۔


کوہستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے جو جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاروئیاں شروع کردی گئی تھی ، ڈپٹی کمشنر کوہستان حامد الرحمن کے مطابق اے سی داسو موجود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

راستہ کھٹن ہونے کے پیش نظر ریسکیو کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انھوں نے بتایاپولیس اور انتظامیہ کے مقامی لوگ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

Comments are closed.