بلاول بھٹو اور مریم نواز میں ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(زمینی حقائق) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنماوٴں نے ٹیلیفونک رابطے میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔
ادھر آج اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا جس میں اپوزیشن جماعتیں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اوراہم فیصلے کریں گے۔
Comments are closed.