وزیراعظم آج اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے نواحی علاقہ میں کیا جائیگا۔ تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے ۔
تقریب میں حکومت کی طرف سے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبہ کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات 11جولائی سہ پہر4 بجے انگوری روڈ اسلام آباد میں”نیاپاکستان ہاوٴسنگ پروگرام“کا افتتاح کریں گے ۔
تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، یہاں کوارٹرزبناکراقساط پرسرکاری ملازمین کودیئے جائیں گے۔
تقریب میں شرکت کے لئے راولپنڈی سے بڑاقافلہ اراکین اسمبلی چودہری عد نان،حاجی امجد محمود کی قیادت میں دوپہر2بجے تحریک انصاف سیکریٹریٹ اسکیم تھری سے روانہ ہوگا۔
Comments are closed.