اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی،الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی،الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی،الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا، الیکشن کمیشن نے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 10جنوری کو اسلام آباد کے لیے بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس میں شہر میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کےالیکشن کا پروگرام واپس لیتاہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات چوتھی بار ملتوی کئے گئے ہیں اور حکومتی جماعتیں انتخابات سے فرار کی خاطر ہر دفعہ عدالتی حکم پر شیڈول سامنے آنے کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی نا کوئی جواز تراش کرلیتی ہیں اس بار آرڈینینس کو جواز بنا کر ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیا گیاہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر 2022 کو ملتوی ہوئے پھر 9 اکتوبر 2024 کو ملتوی ہوئے پھر 24 دسمبر 2025 کو ملتوی ہوئے تھے اور آج  پھر مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا یعنی انتخابات پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔۔

دو جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ  ہوا، اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے جس آرڈینینس کا حوالہ دیا ہے وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں وارڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

 دو جنوری 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed.