پٹرول قیمت پر ریلیف کا عندیہ دے کر حکومت نے لیوی مارجن بڑھا دیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پٹرول قیمت پر ریلیف کا عندیہ دے کر حکومت نے لیوی مارجن بڑھا دیا، حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا نے کی وجہ سےعوام ریلیف سے محروم ہوگئے۔

حکومت کی طرف سے 4 روپے 65 پیسے اضافے سے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے عام آدمی لیوی مارجن سے بے خبر ہے.

اسی طرح ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کی گئی ے جب کہ لیوی برقرار رہتی تو پیٹرول ساڑھے 4 روپے فی لیٹرسستا ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے حالانکہ کے میڈیا پر خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

Comments are closed.