نور الحسن کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس
راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کے شکار نور الحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پیغام میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور الحسن کے انتقال پر آرمی چیف نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسان صرف کوشش کر سکتا ہے، باقی جو اللہ کی مرضی۔آرمی چیف نے موٹاپے کا شکار ہو کر انتقال کرنے والے مریض نورالحسن کے لیے دعا بھی کی۔
آرمی چیف نے کہا اللہ نور الحسن کے درجات بلند کرے۔نورالحسن کو علاج کیلئے لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔
Comments are closed.