چیف جسٹس سرفرازڈوگرنے کہامجھ پردباوہےآپ استعفیٰ دےدو،جسٹس طارق جہانگیری کاانکشاف
فوٹو : فائل
اسلام آباد : چیف جسٹس سرفرازڈوگرنے کہامجھ پردباوہےآپ استعفیٰ دےدو،جسٹس طارق جہانگیری کاانکشاف ،ڈگری کیس میں مجھے چیف جسٹس نے خودپردباوکااظہار کیا کہ آپ پوسٹ ڈیٹ استعفی دے دیں،جسٹس طارق جہانگیری نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر قانونی اور اخلاقی خدشات کے ساتھ وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائرکردی۔
جسٹس طارق جہانگیری نے وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہےاورعدالت سےکہا ہے کہ انہیں سنا نہیں گیا اور غیر متعلقہ فریق شامل کیے گئے۔ ساتھ ہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر بداخلاقی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے کیس کی سماعت میں علیحدگی کی استدعا کی۔
جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری کیس میں اہم قانونی اور اخلاقی خدشات کااظہارکیاہے،جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل انہیں سنا ہی نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بغیر شواہد ریکارڈ کیے ڈگری کے معاملے کا فیصلہ نہیں کر سکتی، جبکہ یہ کام صرف ٹرائل کورٹ کے ذریعے شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ممکن ہے۔
ڈگری تنازع کیس،جسٹس طارق جہانگیری کے اعتراض کے باوجود چیف جسٹس نے سماعت جاری رکھی
جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے زیر التواء ڈگری کیس پر بات کر کے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جو کہ مس کنڈکٹ کے مترادف ہے۔
شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے انہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ مشورہ دیا کہ وہ پوسٹ ڈیٹ استعفیٰ دے دیں اور اسے چیف جسٹس کے حوالے کریں تاکہ ان پر موجود دباؤ کم ہو سکے۔
جسٹس جہانگیری کے مطابق یہ مشورہ غیر معمولی تھا اور زیر التواء مقدمے میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ زیر سماعت کیس پر چیف جسٹس کی جانب سے بات چیت کے بعد وہ اس کیس کی سماعت کے لیے بنچ میں بیٹھنے کے اہل نہیں رہے اور استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر خود ڈگری کیس کی سماعت سے الگ ہو جائیں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کی بجائے اپنے فیلو جج پر پریشر ڈال کر استعفی لینے کا مشورہ دینے کو ترجیع دی،میں نے باقاعدہ طور پر کمپلینٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی ہے۔
Comments are closed.