پنجہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات
حسن ابدال(زمینی حقائق) گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کا آغاز ھو گیا۔
تقریب میں 404بھارتی سکھ یاتریوں سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں،۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
بھارت سے 400 سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال پہنچے۔جن کا ریلوے سٹیشن پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی نے دیگرحکام کے ہمراہ استقبال کیا۔
سکھ یاتریوں کو سپیشل بس پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچایا گیا۔ جن کی نگرانی ڈی پی او اٹک خود کر رہے ہیں۔ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کی سیکیورٹی کے لیے تقریبا 950 کے قریب پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گوردوارے کے گردونواح سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے 7سے 8 واک تھرو گیٹس اور قریبا 50کے قریب سیکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گردونواح کے رہائشی لوگوں کو اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔تا کہ انہیں اپنے گھر آنے جانے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انڈین سکھ یاتری مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات میں شرکت اور مزہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد کے تین جولائی بروز بدھ دوپہر چار بجے کے قریب اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس روانہ ہو جائیں گے۔
Comments are closed.