رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس حراست میں لے لیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ اے این ایف نے سکھیکی کے قریب سے انہیں حراست میں لے لیا۔
بتایا گیاہے کہ رانا ثناء اللہ کو منشیات فروش لوگوں سے روابط کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اے این ایف لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے ہمراہ ان کے سیکیورٹی گارڈ بھی تھے۔
Comments are closed.