سابق کپتان معین خان کی سوشل میڈیا پرموت کی خبروں نے سب کو رنجیدہ کردیا

سابق کپتان معین خان کی سوشل میڈیا پرموت کی خبروں نے سب کو رنجیدہ کردیا

فوٹو : فائل

کراچی : سابق کپتان معین خان کی سوشل میڈیا پرموت کی خبروں نے سب کو رنجیدہ کردیا ، جس جس نے یہ خبر دیکھی اس نے تصدیق کےلئے نیوزویب سائٹس کا وزٹ کیا لیکن کہیں سے کوئی ایسی خبر نہ ملی  تاہم اب خود معین خان کی سوشل میڈیا پر ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے اپنی موت کی خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کااظہار کیاہے۔

پاکستان کے کے سابق وکٹ کیپرکپتان معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی مکمل خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

معین خان کے انتقال سے متعلق افواہیں منگل کی صبح سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد انہوں نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اس افواہ کی سختی سے تردید کی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے ایسی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے۔ جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔’

https://

انھوں نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ وہ مکمل صحت مند اور بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ وضاحتی پیغام سامنے آنے کے بعد انکے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں پھیلی بے چینی بھی ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مقامی کرکٹر معین خان راجپوت 65 برس کی عمر میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انکی نمازِ جنازہ محبوب کرکٹ گراؤنڈ، یونٹ نمبر 5 لطیف آباد میں ادا کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان نے 13 نومبر 1990 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور اسی سال اقبال کرکٹ اسٹیڈیم فیصل آباد میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

سابق کپتان معین خان نے 219 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 ہزار 266 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 69 ٹیسٹ میچز میں ان کے 2 ہزار 741 رنز ہیں۔

معین خان  نے 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور خاص کر پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آفیشل میں شامل ہیں اور کوئٹہ کی ٹیم کی کارکردگی میں ان کا خاصا اہم کردارہے۔

Comments are closed.