بحرین کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہر سہولت فراہم دیں گے، شہباز شریف

منامہ میں خطاب

فلسطین جنگ بندی کے قریب، وزیراعظم شہباز شریف کا حماس کے مثبت ردعمل پر بیان

فوٹو : فائل 

منامہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بحرین کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہر سہولت فراہم دیں گے، شہباز شریف نےیقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین برادر ممالک ہیں، دونوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کئی دہائیوں سے قائم ہے، اور ان کا دورہ بحرین دوطرفہ اقتصادی تعاون میں نئی پیشرفت کیلئے ایک اہم موقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک اور دیگر اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانیوں نے ثابت کیا ہے کہ شناخت صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے ہر گوشے میں پہچانی جاتی ہے۔

پاکستانیوں نے 484 ملین ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں

انھوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانیوں نے 484 ملین ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جس پر وہ بحرین کی قیادت اور کاروباری برادری کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بحرین کے لیے بھی بہترین سفیر کا کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ بحرین مالیاتی ترقی، انسانی مرکزیت اور جدید معیشت کی ایک روشن مثال ہے۔ پاکستان بحرین کے ترقیاتی سفر سے سیکھنا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ بھرپور تعاون کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے پاس ابھرتی ہوئی منڈی، افرادی قوت، قدرتی وسائل اور اسٹریٹیجک محلِ وقوع

شہباز شریف نے کہا پاکستان کے پاس ابھرتی ہوئی منڈی، افرادی قوت، قدرتی وسائل اور اسٹریٹیجک محلِ وقوع جیسی اہم خصوصیات موجود ہیں، جبکہ بحرین عالمی تجربے اور مالیاتی مہارت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی اصلاحات اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں، شراکت داری قائم کریں اور نئی معاشی راہیں کھولنے میں کردار ادا کریں۔ پاکستان بحرینی کاروباری برادری کے ساتھ مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کیلئے ہرممکن سہولت فراہم کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ایک بڑی طاقت، چیلنج اور موقع تینوں ہے۔ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فنی تربیت اور جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہی ہے، جس سے بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ نئی شراکت داری کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

Comments are closed.