گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ماہانہ 50 یونٹ والے صارفین کو استثنی’ حاصل ہو گا۔
گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ ہوگا،گھریلو صارفین سے ایک سلیب سے زائد اضافی یونٹ استعمال کرنے پر اگلی سلیب کے طے شدہ ریٹس کے مطابق چار ج کیے جائیں گے۔
گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل (یکم جولائی) سے ہوگا، 100 یونٹ والوں کیلئے قیمت 127 سے 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی جبکہ 200 یونٹ پرگیس کی قیمت 264 سے553 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوہوگی،300 یونٹ ماہانہ پرقیمت 275 سے 738 روپے ،ماہانہ 400 یونٹ پرقیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی۔
چار یونٹ سے زائد ماہانہ خرچ پر گیس کی قیمت 1460روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین اور مساجد،مدارس،چرچ ،مندرسمیت دیگر مذہبی مقامات کے لیے کم از کم بل 172.58مقرر کر دیا گیا ہے۔
جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 1021روپے مقرر کرتے ہوئے کم ازکم ماہانہ بل 26301.60روپے مقرر کر دیا گیا ہے،برف خانوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو1283 روپے مقررکی گئی ہے ۔
سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ22 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے،سی این جی سیکٹرکیلئے کم ازکم بل 33 ہزار 45 روپے جبکہ برف خانوں کے لیے 5880روپے مقرر کر دیا گیا ہے،سیمنٹ انڈسٹری کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 1277 روپے مقررکی گئی جبکہ سیمنٹ انڈسٹری کیلئے کم ازکم بل32 ہزار 877روپے ہوگا۔
واپڈا اورکے الیکٹرک کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس قیمت 824 روپے مقرر کی گئی ہے ،واپڈااورکے الیکٹرک کیلئے کم ازکم بل 21 ہزار 202 روپے ہوگا،کیپٹیوپاور کیلئے گیس کی قیمت 1021 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ۔
Comments are closed.