آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم کو کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ سیشن ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، اسپیکر نے اعلان کر کے ایوان کو بتایا کہ بجٹ کی باقاعدہ منظوری ہوگئی۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کامجموعی حجم 8238ارب روپے ہے، اپوزیشن کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں تھیں جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے مسترد کردیا۔
اسپیکر نے بجٹ کی منظوری کا اعلان کرنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔ ایوان کل مالی سال کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی جس کے بعد بجٹ سیشن اختتام پذیر ہوگا۔
دوسری جانب معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی گیدڑبھبکیوں کے باجودبجٹ منظورہوا، اتحادیوں کیساتھ ملکربجٹ بھرپور اکثریت سے منظور کرایا۔
اْن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اوردفاع کیساتھ جڑے بجٹ کی منظوری خوش آئندہے، بجٹ منظوری میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے مشکورہیں، پاکستانی تاریخ میں پہلی بار بجٹ اجلاس 70 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے گیارہ جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا تھا، آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مجموعی ترقیاتی کاموں کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کو 17ہزار 500 روپے مختص کیا گیا ہے۔
Comments are closed.