پاک فوج اور یو اے ای صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق، جلمود اول، مکمل
فوٹو : اسکرین شاٹ
راولپنڈی : پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق، جلموداول، تربیلا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دو ہفتے تک جاری رہی جس میں یرغمالیوں کے ریسکیو آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اور سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز اور یرغمالیوں کے ریسکیو آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔
پاک فوج اور یو اے ای صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق، جلمود اول، مکمل
Comments are closed.