نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا، 27ویں ترمیم منظور اور 28ویں کی تیاری کریں، فیصل ووڈا
فوٹو : سکرین شاٹ
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا، 27ویں ترمیم منظور اور 28ویں کی تیاری کریں، فیصل ووڈا کا حکمران جماعتوں کا نام لئے بغیر دوٹوک موقف.
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود میڈیا پرسنز کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی بھی کھلائی.
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ
ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے
جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں. جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی.
ان کا کہنا تھا کہ آپ ستائیسویں ترمیم کی. مٹھائی کھائیں اٹھائیسویں کی تیاری کریں
27 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی کی ٹوکری لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا، آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔
Comments are closed.