پاکستان کی نامور ماہر تعلیم ، مفکرہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان کی نامور ماہر تعلیم ، مفکرہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں انسانی حقوق کی علمبردار اور عوامی مفکرہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کا آج انتقال ہوا،وہ تعلیم، تاریخ اور سماجی علوم میں نمایاں خدمات کےلیے جانی جاتی تھیں اور انکا شمار پاکستان کے مؤثر تعلیمی اور فکری شخصیات میں ہوتا تھا۔

ڈاکٹر زہرہ نےبطور خاص مشیر برائے تعلیم و قومی ہم آہنگی وزیراعظم کے ساتھ خدمات انجام دیں،نیز فارمن کرسچین کالج میں پروفیسر ایمرٹس،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق پرنسپل،اورقومی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن کے
طورپربھی کام کیا.

عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا تھا، انہوں نے ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔

عارفہ سیدہ 1986ء تا 2009ء تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔ وہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔

 ڈاکٹر عارفہ سیدہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہیں۔

Comments are closed.