سینئروکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں ترمیم پر فل کورٹ کا مطالبہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد : سینئروکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں ترمیم پر فل کورٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے، لکھے گئے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا ان پٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔۔ سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے سے دوچارہے۔۔ردعمل دینا سپریم کورٹ کا حق ہے۔
ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سئینر وکلاء اور ریٹائرڈ ججز نے کہا ہے کہ 27 وں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا ان پٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
بطور سپریم کورٹ ترمیم پر رد عمل دیا جائے اور اس حوالے سے فل کورٹ میٹنگ بھی بلائی جائے۔۔خط متن کے مطابق ہم غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے سے دوچارہے۔کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ماضی میں ایسی کوئی کوشش بھی نہیں ہوئی۔
اگر آپ متفق ہیں یہ پہلی کوشش ہے تو رد عمل دینا سپریم کورٹ کا حق ہے۔۔فیصل صدیقی کے لکھے گئے خط پر جسٹس ر مشیر عالم ۔مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری ۔۔جسٹس ر ندیم اختر،اکرم شیخ، انور منصور۔علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے بھی دستخط موجود ہیں۔
Comments are closed.