طارق فضل نے عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید

53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے اہم رہنما طارق فضل نے عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں ہوئے.

سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اس کے باوجود ان کی صحت کو لے کر 27ویں ترمیم میں ووٹ دے سکنے یا نہ دینے کی خبریں زیر گردش ہیں.

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

طارق فضل عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید

طارق فضل چوہدری کے ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ سینئیرگ سیاستدان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ انہیں شدید علالت کے بعد وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔

Comments are closed.