شیخ رشید احمد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرے کیلئے جانے سے روک دیا گیا
فوٹو : اسکرین شاٹ
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرے کے لیے روانگی کے دوران روک لیا گیا۔ شیخ رشید کے ہمراہ ان کے وکیل سردار شہباز بھی موجود تھے۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کے احکامات کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے، تاہم ائیرپورٹ پر دو افسران نے انہیں بتایا کہ وہ سفر نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ حکام نے عدالت کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا "مجھے عمرے سے جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا آپ نہیں جاسکتے۔ اس ملک میں ہائیکورٹ کا آرڈر نہیں چلتا، اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔”
سابق وزیر نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت سے رجوع کریں گے۔
شیخ رشید احمد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرے کیلئے جانے سے روک دیا گیا
Comments are closed.