اسلام آباد، تہران،استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، تہران،استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔

ریکوڈک منصوبے کیلئے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے.

انھوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کےلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لئے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے. 

Comments are closed.