ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک، سندھ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک، سندھ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان
54 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن بھر گرمی اور خشکی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بھی زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور درجہ حرارت بلند رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک، سندھ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

Comments are closed.