فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کردیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہےنوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،، توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن اے 214 کے تحت کی گئی۔
ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے، ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
Comments are closed.