فلک جاوید خان ایف ٹین سے گرفتار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رہائی کی درخواست دائر
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ٹین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلک جاوید پر الزام ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور اشتعال انگیز مہم چلا رہی تھیں۔ ان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں۔
فلک جاوید کی رہائی کے لیے ان کے والد جاوید اقبال کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ان کا مؤقف تھا کہ فلک جاوید نے ان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں اور وہ ماضی میں بھی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے عدالت سے فلک جاوید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔
فلک جاوید خان ایف ٹین سے گرفتار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رہائی کی درخواست دائر
Comments are closed.