ایشیا کپ سپر فور،پاک-بھارت میچ میں دوبارہ متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ دوبارہ تعینات
فوٹو : سوشل میڈیا
دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے پاک-بھارت میچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔
14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائیکرافٹ اس وقت تنازع کا شکار ہوئے تھے جب ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا گیا تھا۔
اس واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شدید احتجاج کیا اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ انہیں مزید میچز کے لیے نہ لگایا جائے۔ حتیٰ کہ پی سی بی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی تھی۔
بعد ازاں اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی تھی اور یو اے ای کے خلاف میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیے تھے۔ تاہم ایک بار پھر 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت سپر فور میچ میں انہیں ہی ریفری مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ذہنی تیاری بہتر بنانے کے لیے ایک سائیکولوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
ایشیا کپ سپر فور،پاک-بھارت میچ میں دوبارہ متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ دوبارہ تعینات
Comments are closed.