پی سی بی کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکااعلان ،افغانستان اور سری لنکا شریک ہوں گے

پی سی بی کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکااعلان ،افغانستان اور سری لنکا شریک ہوں گے
56 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اپنی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تین ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جبکہ فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم 4،4 میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع ہے جس سے شائقین کو بھرپور انٹرٹینمنٹ میسر آئے گی۔

پی سی بی کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکااعلان ،افغانستان اور سری لنکا شریک ہوں گے

https://

سہ ملکی سیریز کا شیڈول:

    • 17 نومبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)

    • مزید لیگ میچز: پاکستان، سری لنکا اور افغانستان آپس میں 4،4 میچ کھیلیں گے

29 نومبر: فائنل (لاہور)

Comments are closed.