امریکہ کی طرف سے سلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : امریکا سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کے ساتھ پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی ناظم الامور اور کمانڈر آرمی سنٹرل کمانڈ امدادی سامان کی وصولی کے موقع پر موجود تھے۔انہوں نے باضابطہ طور پر سامان پاک فوج کے حوالے کیا۔
امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کر کے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ مجموعی طور پر 6 پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔
آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی ہے جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔
امدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔
U.S. military aircraft delivered essential supplies at the request of the Pakistan military in response to the devastating floods. At Nur Khan Air Base, CDA Baker extended her deepest condolences to the people of Pakistan, whose lives have been uprooted by the widespread,… pic.twitter.com/60XFcQjShO
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 6, 2025
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے شکر گزار ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے ضروری امدادی سامان پہنچایا۔
نور خان ایئر بیس پر، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ان پاکستانیوں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا جن کی زندگیاں اس تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔
امریکہ کی طرف سے سلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی
Comments are closed.