ماضی کی اسٹارہیرون شبنم نے بنگلہ دیش میں اسحاق ڈار سے کیا مطالبہ کیا ؟

ماضی کی اسٹارہیرون شبنم نے بنگلہ دیش میں اسحاق ڈار سے کیا مطالبہ کیا ؟
52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

ڈھاکا: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے دورے کے موقع پر ایک سرکاری تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی سپرہٹ اداکارہ شبنم کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ شبنم نے اپنی غیر معمولی اداکاری اور فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ان کی شبنم سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

اداکارہ شبنم نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو بتایا کہ وہ پاکستان کے لاکھوں مداحوں سے دوبارہ ملنے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن طویل فضائی سفر ان کی صحت کے لیے ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

شبنم نے کہا کہ "میں 15 گھنٹے کے طویل سفر کی متحمل نہیں ہو سکتی، میری خواہش ہے کہ پاکستان آ کر اپنے مداحوں سے ملوں، لیکن براہ راست فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔”

اسحاق ڈار نے اداکارہ شبنم کی خواہش کو سنجیدگی سے سنا اور ان کے فن کو پاکستان کے ثقافتی ورثے کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

ماضی کی اسٹارہیرون شبنم نے بنگلہ دیش میں اسحاق ڈار سے کیا مطالبہ کیا ؟

Comments are closed.