بجلی بلزمیں کمی جنھیں نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے،وزیرتوانائی
فوٹو : فائل
لاہور :وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور بلوں میں فرق واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بجلی بلزمیں کمی جنھیں نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے،وزیرتوانائی کا موقف۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر بجلی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے صارفین نے سولر پینل لگا کر اپنی کھپت کو 200 یونٹ سے نیچے کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے صارفین مستقبل میں آئی پی پیز کی طرح بننے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے چار روپے فی یونٹ کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پر سیاسی بھرتیوں کا الزام نہیں لگ رہا، ہم نے بجلی کمپنیوں کو مکمل بااختیار بنایا ہے تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔
اویس لغاری نے اعلان کیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران، لیسکو کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ سی ای او لیسکو نے 2 کروڑ روپے کا چیک وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے حوالے کیا۔
بجلی بلزمیں کمی جنھیں نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے،وزیرتوانائی
Comments are closed.