موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلیٰ سطح اجلاس بلایا جائےگا، وزیراعظم آفس

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلیٰ سطح اجلاس بلایا جائےگا، وزیراعظم آفس
54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے اعلیٰ سطح اجلاس بلایاجائےگا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک موثر قومی پالیسی تشکیل دینے پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی کا ورکنگ پیپر چاروں صوبوں کی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال کے خاتمے کے فوری بعد اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دی ہے، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیلاب، خشک سالی، پانی کے ذخائر، زراعت، توانائی اور ماحولیات کے تحفظ پر جامع مشاورت کی جائے گی تاکہ ایک متفقہ قومی لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلیٰ سطح اجلاس بلایا جائےگا، وزیراعظم آفس

Comments are closed.