عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 18 پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

اسلام آباد :بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 18 پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ،پی ٹی آئی اور اس کے حمایتی پارلیمنٹیرنز نے استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے گئے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق اگر استعفے منظور ہو گئے تو خالی نشستیں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ملیں گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے سسٹم کے ساتھ رہنے کی بھرپور کوشش کی مگر حالات ایسے بنے کہ استعفیٰ دینا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر چار کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں لیکن ہماری خواہش ہے کہ سیاسی عمل کا حصہ رہیں۔

استعفیٰ دینے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین امجد علی شاہ، صاحب زادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، جنید اکبر، بیرسٹر گوہر علی خان، شہزادہ گستاسپ، علی جدون، مجاہد علی، ملک انور تاج، فضل محمد خان، ساجد خان، ارباب عامر ایوب، اصف خان، شیخ وقاص اکرم، ارشد ساہی، عامر ڈوگر، شبیر علی قریشی اور اویس جھکڑ شامل ہیں۔

Comments are closed.