سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، خواجہ آصف
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں حالیہ سیلابی تباہی کی سب سے بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں سے نکلنے والے نالوں پر شہر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو سیالکوٹ کو بار بار تباہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلدیاتی ادارے مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ پورے ضلع سمیت نارووال میں بھی تباہی ہوئی، جب پانی کے قدرتی راستوں پر تعمیرات ہوں گی تو پانی اپنا راستہ خود بنائے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، کرپشن نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا، سڑکیں بہہ گئیں لیکن کسی ایس ڈی او، ایکس ای این یا ٹھیکیدار سے کوئی بازپرس نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کام سویلین اداروں کے کرنے کے تھے وہ اب پاک فوج انجام دے رہی ہے۔ فوجی جوان نہ صرف عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں بلکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی تھی اور آج وہ قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے۔

سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، خواجہ آصف

Comments are closed.