عالمی منظر نامہ کتنا ہی بدل جائے پاک چین دوستی ہمیشہ سے مضبوط و مستحکم ہے؛ چین
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد :چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عالمی منظر نامہ کتنا ہی بدل جائے پاک چین دوستی ہمیشہ سے مضبوط و مستحکم ہے؛ چین سیاست کے بدلتے حالات کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ شکست اور اٹل ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار اور مشکل وقت کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات صرف حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی گہرے جذبات کی صورت میں موجود ہیں۔
یہ بیان حال ہی میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے پاکستان کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دورے کے دوران وانگ ژی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وانگ ژی نے بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر دور میں مضبوط، مستحکم اور وقت کے ہر امتحان پر پورے اترے ہیں۔
Comments are closed.