شاہ ریز کا 27 ماہ بعد بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کا ملزم ہے، سلمان اکرم راجہ

شاہ ریز کا 27 ماہ بعد بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کا ملزم ہے، سلمان اکرم راجہ
53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

لاہور — انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل

عدالت میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ:”شاہ ریز کا 27 ماہ بعد بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کا ملزم ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی طرح بھی اس واقعے میں ملوث نہیں تھے۔”

  • انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ملنے کے اگلے ہی دن پولیس نے علیمہ خان کے گھر ریڈ کیا، کچن کے راستے داخل ہو کر بیڈ روم سے شاہ ریز کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • ان کے مطابق شاہ ریز 6 مئی سے 13 مئی تک چترال میں موجود تھے، لہٰذا مقدمے سے ڈسچارج کیا جانا چاہیے۔

  • "شاہ ریز ایک ایتھلیٹ ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، اس طرح کی گرفتاریوں سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔”

پراسیکیوشن کا مؤقف

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دیگر کیسز میں بھی ملزم کا نام شامل ہے، اسی لیے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت کا فیصلہ

دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ ریز عظیم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے علیمہ خان سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن ہیں اور وہ بھائی کی رہائی کے معاملے میں بھر پورکردار  ادا کررہی ہیں اور ہرپیشی پر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی ہوتی ہیں ،نو مئی واقعات کے 27 ماہ بعد ان کے بیٹوں کو حراست میں لیاگیا۔

شاہ ریز کا 27 ماہ بعد بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کا ملزم ہے، سلمان اکرم راجہ

Comments are closed.