غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس

غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

ریاض ،سعودی عرب : غیر ملکی مسلمانوں کے لیے ”نسک عمرہ“ آن لائن سروس کا آغاز، ویزا درخواست کا عمل مزید آسان بنا دیا گیاہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل سہل بنانے کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس ”نسک عمرہ“ لانچ کردی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اب مسلمان زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

وزارت کے مطابق یہ جدید آن لائن سسٹم ایک ہی جگہ پر تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے، جس میں ویزہ اپلائی کرنے، رہائش، ٹرانسپورٹ اور مختلف ٹورز کی بکنگ شامل ہیں۔ یہ سہولت زائرین کو مکمل پیکج یا انفرادی خدمات اپنی ضرورت کے مطابق منتخب کرنے کی آزادی دیتی ہے۔

”نسک عمرہ“ پلیٹ فارم 7 زبانوں میں دستیاب ہے اور سرکاری نیٹ ورکس سے منسلک ہے تاکہ ویزہ اجراء اور سروسز میں تیزی لائی جا سکے۔ عالمی سطح پر صارفین کی آسانی کے لیے متعدد ادائیگی کے طریقے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ سروس سرکاری ویب سائٹ umrah.nusuk.sa پر دستیاب ہے، جہاں منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ اگر کسی کو آن لائن ایپ استعمال کرنے میں مشکل ہو تو وہ انہی ایجنٹس کے ذریعے درخواست جمع کرا سکے۔

حکام کے مطابق ”نسک عمرہ“ پلیٹ فارم سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی اور حج و عمرہ کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق مزید بہتر بنانا ہے۔

غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس

Comments are closed.