علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے لاہور سے اغوا کرلیا

علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے لاہور سے اغوا کرلیا
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے لاہور سے اغوا کرلیا ،پاکستان تحریک انصاف  نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں اغوا کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیڈ روم سے شاہریز خان کو اغوا کر کے لے گئے، جبکہ گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی علیمہ خان کے بیٹے کے کم سن بچوں کے سامنے کی گئی، جو انتہائی قابلِ مذمت اور حکومتی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی شاہریز خان کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہریز خان کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن صرف عمران خان کی بہن کا بیٹا ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ وزیر اعظم مریم نواز اور ان کی حکومت کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت عمران خان کو جھکا نہیں سکی تو اب ان کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کے مطابق ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پاکستان سے فوری نوٹس لینے اور شاہریز خان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو عوامی ردعمل روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

Comments are closed.