بانیٔ پی ٹی آئی نے کبھی "قومی ڈائیلاگ” کی بات نہیں کی، علیمہ خان اور بہنوں کا مؤقف

بانیٔ پی ٹی آئی نے کبھی "قومی ڈائیلاگ" کی بات نہیں کی، علیمہ خان اور بہنوں کا مؤقف
10 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چلائی جانے والی "قومی ڈائیلاگ” سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی نے کبھی مذاکرات یا قومی ڈائیلاگ کا ذکر نہیں کیا اور یہ تمام خبریں خوف کے باعث پھیلائی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر موجود نورین نیازی نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین ہفتوں میں کوئی پارٹی رکن بانی سے ملا ہی نہیں، تو قومی ڈائیلاگ کا دعویٰ کیسے درست ہو سکتا ہے؟

عظمٰی خان نے واضح کیا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات نہیں بلکہ عوامی تحریک ہی چلائی جائے گی۔

نورین خان کا کہنا تھا کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو وہ قومی ڈائیلاگ کی بات کیسے کر سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ملاقات تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، بلکہ بانی نے تحریک کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ پارٹی کو عوامی دباؤ کے ذریعے سیاسی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جب ان کی بہنیں اڈیالہ جیل گئیں، تو پولیس نے انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا اور ملاقات نہیں ہونے دی۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے کبھی "قومی ڈائیلاگ” کی بات نہیں کی، علیمہ خان اور بہنوں کا مؤقف

Comments are closed.